خبرنامہ

امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک (ملت،اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ برطانیہ کے بزارڈ آئل فیلڈ میں پیداواری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہے۔ نیویارک میں وقفے پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 99 سینٹ (2 فیصد) گر کر 49.86 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1 ڈالر (1.9 فیصد) گرنے کے بعد 50.78 ڈالر فی بیرل رہے۔یاد رہے کہ بزارڈ آئل فیلڈ برطانیہ کے شمالی سمندری علاقے میں واقع ہے جس کی یومیہ پیداوار 1,80,000 بیرل سے زیادہ ہے۔