خبرنامہ

امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ

نیو یارک (ملت + اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بعض اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر رضا مندی ہے ۔ نیو یارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹر ممیڈیٹ کے وقفے پر جنوری کیلئے سودے 3.99 ڈالر 8.8 فیصد بڑھ کر 49.22 ڈالر فی بیرل رہے ۔ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کیلئے سودے 3.68 ڈالر 7.9فیصد بڑھنے کے بعد 50.06 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ برنٹ نارتھ کے فروری کیلئے سودے 4.35 ڈالر9.2 فیصد بڑھنے کے بعد 51.68 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔