خبرنامہ

امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔نیویارک مارکیٹ میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.03 سینٹ (0.04 فیصد) گر کر 72.29 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 30882 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 2367 گانٹھیں کم ہے۔