نیویارک ۔ 12 نومبر (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ ہفتوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشن گوئی ہے۔مارکیٹ میں دسمبر کیلئے امریکی قدرتی گیس کے نرخ 5.7 سینٹ (2.2 فیصد) بڑھ کر 2690 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔