نیویارک ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکا کی میٹل کمپنی ’’ الکوا ‘‘نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے منافع میں اضافہ توقع سے کم رہا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کی کل آمدنی 5.2 ارب ڈالر رہی جو 2015 ء میں 5.6 ارب ڈالر رہی تھی۔کمپنی کا خالص منافع 166 ملین ڈالر (33 سینٹ فی شیئر)رہا جو 2014 ء میں 44 ملین ڈالر (6 سینٹ فی شیئر)رہا تھا۔