خبرنامہ

امریکی ڈالر ایک بار پھر 111 روپے پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر

امریکی ڈالر ایک بار پھر 111 روپے پر پہنچ گیا

اسلام آباد/ کراچی: (ملت آن لائن) انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی ایک بار پھر 111روپے کی سطح پر جا پہنچا۔انھوں نے شکوہ کیا کہ سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرزسے نہ تو مشورہ کیا جاتا ہے اور نہ ہی انھیں ان ترقیاتی منصوبوں میں حصہ دیا جاتا ہے جس سے اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، حکومت سی پیک کے بارے میں پیدا ہونے والے منفی تاثر کو ختم کرنے کے لیے مقامی بلڈرز اور ڈیولپرز کے تحفظات دور کرے۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے فائدے کے لیے آواز اٹھائی ہے، سی پیک سے چین کو بڑے پیمانے پر فوائد حاصل ہوں گے جو خوش آئند ہے تاہم اگر پاکستان کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں مناسب حصہ نہ ملا تو یہ اچھا شگون نہیں ہوگا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 9 پسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.41 روپے سے بڑھ کر 110.50 روپے اور قیمت فروخت 110.51روپے سے بڑھ کر 110.60 روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر 110.70روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے بڑھ کر 111 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر بھی 30 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 129.50 روپے سے بڑھ کر 129.80 روپے اور قیمت فروخت 131.50 روپے سے بڑھ کر 131.80روپے ہو گئی جبکہ 65 پیسے یا 0.44کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 145.75 روپے سے بڑھ کر 146.40روپے اور قیمت فروخت 147.75روپے سے بڑھ کر 148.40 روپے پر جا پہنچی۔