خبرنامہ

امریکی ڈالرکی شرح تبادلہ کواستحکام

ٹوکیو ۔(ملت آن لائن) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں پیر کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کو استحکام رہا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 111.92 ین اور یورو کی شرح تبادلہ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1.1390 ڈالر رہی۔ چھے بڑی کرنسیوں میں تبادلے کا ڈالر ڈی اے ایکس انڈکس 0.15 فیصد اضافہ کے ساتھ 96.499 پر بند ہوا۔ یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی قدر میں رواں ماہ ڈالر کے مقابلے1.8 فیصد اور ڈالر کی ین کے مقابلے شرح تبادلہ میں 2.3 فیصد کمی آ چکی ہے۔