خبرنامہ

امریکی ڈالر 108 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

کراچی:(ملت+اے پی پی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل روپے پر دباؤ برقرار ہے اور گزشتہ روز امریکی ڈالرکی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اب ڈالر کی قدر 109روپے سے صرف 40پیسے کی دوری پر رہ گئی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 40 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 108.20روپے سے بڑھ کر 108.60 روپے پرجا پہنچی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 1پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.86روپے سے کم ہوکر 104.85 روپے اورقیمت فروخت 104.91 روپے سے کم ہوکر104.90روپے پر آگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر میں بھی 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 112روپے سے بڑھ کر 112.75روپے اور قیمت فروخت113.50روپے سے بڑھ کر 114.25روپے پر ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 133.25روپے اورقیمت فروخت 134.75 روپے پربرقرار رہی۔