خبرنامہ

انتخابات سےقبل حصص بازارمیں سرمایہ کارسرگرم،ڈالرکی قیمت بھی کم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ہواہےجبکہ ڈالرکی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔

منگل کوکاروبارکےآغازمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس 40 ہزار 770 کی سطح عبور کرگیا۔100 انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرزکےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر12 پیسےسستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 128.50 سے کم ہوکر 128.38 روپے کا ہوگیا۔