خبرنامہ

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (ملت + اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی بہتر پیداواری رپورٹ ہے۔ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.33 سینٹ (0.44 فیصد) بڑھ کر 75.58 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔روئی کی کل 52477 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز سے 9035 گانٹھیں کم ہے۔