خبرنامہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ

انکم ٹیکس:(ملت+اے پی پی) گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ کراچی انکم ٹیکس بار نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ،ماہانہ اسٹیٹمنٹ اور سیلز ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی اپیل کردی ہے۔ ایف بی آر سال 2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 3بار اضافہ کرچکا ہے ۔ جس کے تحت 15 دسمبر 2016 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔ کراچی انکم ٹیکس بار کے صدر ریحان جعفری کا کہنا ہے کہ سال 2015 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایکٹیو ٹیکس لسٹ کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 984 تھی۔ رواں سال 12 لاکھ کا ہدف ہے ۔ چودہ دسمبر تک7 اعشاریہ 5لاکھ سے بھی کم انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جاچکے ہیں جو ہدف سے ساڑے چار لاکھ کم ہے۔ انکم ٹیکس بار نے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس ،ماہانہ اسٹیٹمنٹ اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھائی جائے۔