خبرنامہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 دنوں کی توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 دنوں کی توسیع
اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15دنوں کی توسیع کردی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹٰیکس آرڈیننس 2001 کی شق 214A کے تحت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 دسمبرتک کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر30 نومبرکی گئی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔