خبرنامہ

آئل ٹینکرز مالکان کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان

آئل ٹینکرز مالکان

آئل ٹینکرز مالکان کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان

کراچی:(ملت آن لائن)آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، آئل ٹینکر اونر متحد ہیں اور جب تک پی ایس او حکام لچک کا مظاہرہ نہیں کرینگے گاڑیاں فلنگ کے لیے نہیں لگائیں گے۔ اعلیٰ حکام اس معاملے پر نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ آج پی ایس او کے ملک بھر کے پمپ کو سپلائی معطل رہی۔

اس حوالے ترجمان پی ایس او کے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کنٹریکٹر ، کاروباری شراکت داروں کا کردار قابل قدر ہے، آئل کارٹریج ایسوسی ایشن سے اتفاق ہوا تھا کے این ایل سی سمیت تمام کنٹریکٹر کیو سسٹم کی پابندی کرینگے تاہم اس فیصلے پر اتفاق کے بعد آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا مطالبہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور پبلک پراپرٹی کو محفوظ بنانے اور تیل کی محفوظ ترسیل کے لیے پی ایس او اپنی کوشش جاری رکھے گا۔