خبرنامہ

آسٹریلیا نے کسانوں کے لیے 5 لاکھ ڈالر کا پروگرام شروع کردیا

آسٹریلیا نے کسانوں کے لیے 5 لاکھ ڈالر کا پروگرام شروع کردیا
کراچی:(ملت آن لائن) آسٹریلیا کی حکومت نے ہزاروں پاکستانی کسانوں کیلیے 5 لاکھ آسٹریلین ڈالر مالیت کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کی حکومت نے ہزاروں پاکستانی کسانوں کی تربیت معیاری بیجوں کی تیاری، بہتر زرعی پیداوار اور مارکیٹ رسائی میں اضافے کے لیے 5 لاکھ آسٹریلین ڈالر مالیت کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان اور مینونائیٹ اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایٹس آسٹریلیا کے لیے آسٹریلوی حکومت کے بزنس پارٹنرشپ پلیٹ فارم کا حصہ ہے، اس کا مقصد گوجرانولہ اور شیخوپورہ کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار چھوٹے کسانوں کو وسیع تر سیڈز سپلائی چین سے جوڑنا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت کسانوں کو خود اپنے معیادی بیج کی تیاری اور بطور سیڈز سپلائر رجسٹریشن کے لیے بھی تربیت اور مدد کی جائے گی۔