جولائی: (اے پی پی) جولائی اور اگست میں آٹھ سو سی سی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی جبکہ ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹوموبیل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 2 اور 6 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق 800 سے1000 سی سی گاڑیوں کی پیداوار 21 فیصد جبکہ فروخت میں 29 فیصد کمی جبکہ ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 38 اور 32 فیصداضافہ ہوا۔ ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 74 اور 95 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ٹریکٹر کی پیداوار 10 فیصد کم رہی ۔