خبرنامہ

اٹک سیمنٹ لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست(ملت آن لائن) مالی سال 2018ء کے دوران اٹک سیمنٹ لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی نے 4.40 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کیلئے اٹک سیمنٹ لمیٹڈ کا خالص منافع 3.03 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 1.37 ارب روپے یعنی 45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے