خبرنامہ

اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب:(ملت+اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے لاہور میں ملاقات کی ،جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور کوریڈور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں چین کا بےپناہ ساتھ قابل تعریف ہے، سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے خلاف دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل یوبورن نےبھی اس توقع کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔