خبرنامہ

ایران انرجی ایکسچینج میں ایرانی تیل کی فروخت کا آغاز

تہران ۔(ملت آن لائن) ایران کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ ایک ملین بیرل خام تیل رواں ماہ کے آخر تک ایران انرجی ایکسچینج مارکیٹ آئری نیکس میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔نیشنل ایرانین آئل کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئری نیکس میں خام تیل کی فروخت بیس فیصد ایران کرنسی میں اور باقی فارن ایکسچینج میں انجام پائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئری نیکس میں تیل کی فروخت نقد اور قابل قبول بینک گارنٹی کی صورت میں انجام پائے گی اور اس کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔نیشنل ایرانین آئل کمپنی کے مطابق ایران انرجی ایکسیچ میں خام کی تیل کی خریداری کی کم سے کم حد پینتیس ہزار بیرل مقرر کی گئی ہے البتہ کئی خریدار ملکر زیادہ مقدار میں بھی تیل کی خریداری کا آرڈر دے سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مستحکم معیشت کی قومی پالیسی کے اعلان کے وقت نجی شعبے کے اشتراک سے تیل کی فروخت کے لیے متبادل اور کئی ایک ذرائع قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔