خبرنامہ

ایس ایس آئل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 40.5 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) مالی سال 2018ء کے دوران ایس ایس آئل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 40.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی کمپنی کی رپورٹس کے مطابق سال 2018ء کیلئے ایس ایس آئل ملز کا بعداز ٹیکس منافع 12.4 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی نے 20.8 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران ایس ایس آئل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 8.4 ملین روپے یعنی 40.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔