خبرنامہ

ایشیاء کی مرکزی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ٹوکیو۔(ملت آن لائن) ایشیاء کی مرکزی سٹاک مارکیٹس ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں جمعرات کو تیزی رہی۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس 348.68 پوانٹس اضافے کے ساتھ وقفے پر 1,676.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہانگ کانگ سٹاک کا ہینگ سینگ انڈکس 343.58 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 26,491.27 اور شنگھائی کمپوزٹ انڈکس18.75 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1,349.20 سطح پر بند ہواایشیائی فوریکس میں ڈالر کی شرح تبادلہ113.62 ین رہی۔وال سٹریٹ کا ڈو جونز انڈکس 2.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 26,180.30 پر بند ہوا۔