خبرنامہ

ایشیائی حصص بازاروں میں اتار چڑھاؤ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعرات کو حصص کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا عمل رہا ۔ٹوکیو سٹاک ایکسچینج عالمی سطح پر تیل کیے نرخ گرنے اور ین کی قدر میں کمی کی وجہ سے ابتداء ہی میں اضافے کے ساتھ کھلا۔پہلے چند منٹ میں ہی نکئی 225 انڈیکس میں 0.43 فیصد سے 81.89 پوانٹس اضافے کے ساتھ 19,335.92پر چلا گیا جبکہ ٹاپکس انٖڈیکس اپنے تمام پہلے سیشنز میں 0.34 فیصد اور 5.32 پوانٹس اپ کے ساتھ 1,555.5. پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد سے زیادہ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.8 فیصد گرگیا،سڈنی کا اے ایس ایکس کمپوزٹ ایس اینڈ پی انڈیکس 0.4 فیصد، سنگا پور سٹاکس 0.7 فیصد اور سیؤل کا کوسپی انڈیکس 0.1 فیصد ڈاؤن رہے۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پسیفک ایکس جاپان 0.9 گر گیا۔وال سٹریٹ کے مرکزی سٹاک بھی گراوٹ میں رہے ۔سب سے زیادہ سٹاکس ریتس انرجی کمپنیوں کے کم ہوئے۔