ٹوکیو ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاکس کا مرکزی نکی انڈکس 225 انڈکس بریک کے بعد 0.11 فیصد یا 19.35پوائنٹس تک نیچے گرا اور16,880.77کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈکس تمام پہلے سیشنز میں 0.09 فیصد یا 1.17پوائنٹس ڈاؤن کے ساتھ1,351.39 پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کے سٹاک بازار میں تیزی رہی،مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں 0.69 فیصد یا 159.60 پوائنٹس اضافہ ہوا ۔چین کا بنچ مارک شنگھائی انڈکس اور شنزن کمپوزٹ انڈکس 0.12 فیصد ڈاؤن رہے۔