خبرنامہ

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ٹوکیو (ًٌٹ + اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی 225 انڈیکس ابتدائی ٹریڈ میں 0.57 فیصد یا 109.23 پوانٹس اضافے کے ساتھ 19,427.81کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 11.24پوانٹس کے اضافے کے ساتھ 15ہزار کی نفسیاتی حد پار کر گیا۔ٹویوٹا موٹرز،پینا سانک اور سونی کے شیئرز کے نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم ٹوشیبا کے شیئرز کی پرائس گراوٹ میں رہی۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس میں 17.30 پوانٹس اضافے کے ساتھ 23,518.86 تک اوپر گیا ، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.02 پوانٹس اضافے کے ساتھ 3,213.73 اور شنزن 1.38 پوانٹس اپ کے ساتھ 2,008.17 پر بند ہوا۔وال سٹریٹ نیویارک میں بھی تیزی رہی تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے بھاؤ گرنے سے نیویارک اور ٹوکیو میں توانائی کی کمپنیوں رائل ڈچ شیل ۔بی پی،پٹر وچائنا اور ان پیکس کے شیئرز کے نرخوں میں 4 فیصد سے 7 فیصد تک کمی آئی۔