خبرنامہ

ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے یورو کی قدر مستحکم

سنگا پور (ملت + اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے یورو کی قدر مستحکم ہوئی ہے جبکہ جاپانی ین کے مقابلے ڈالر کی قدر 0.2 فیصد کم ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ٹوکیو ٹریڈ میں یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 1.0699 ڈالر رہی،یورو کے استحکام کی وجہ یورپی سنٹرل بینک کی جانب سے مرکزی شرح سود کو بلند رکھنے کے امکان کااعلان ہے۔یورو کی گزشتہ ہفتے کے آخر میں شرح تبادلہ 1.0701 ڈالر پر تھی۔ڈالر کی شرح تبادلہ 114.66 ین رہی جو جمعہ کو 115.50 ین پر تھی جبکہ پاؤنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 1.2189 ڈالر رہی۔