خبرنامہ

ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور چین میں طلب میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 14.6 ین (7 فیصد) بڑھ کر 224.1 ین (2.02 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی کمپوزٹ ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 965 یوان بڑھ کر 17130 یوان (2484 ڈالر) فی ٹن طے پائے جو کہ جون 2015 ء کے بعد بلند ترین نرخ ہیں۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 4.1 امریکی سینٹ بڑھ کر 173 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔