خبرنامہ

ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کی نرخ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 11.8ین ، 4.9فیصد کم ہو کر 228.1ین (2.02)ڈالر کلو گرام رہے۔ شنگھائی فیوچر ایکسیچنج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 1340یوان کم ہو کر 17775یوان (2583.09ڈالر) فی ٹن رہے ۔ سنگا پور کموڈٹی ایکسیچنج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 4.8امریکی سینٹ گرنے کے بعد 168.1سینٹ فی کلو گرام طے پائے ۔