خبرنامہ

ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 3.6 ین گر کر 209.5 ین (1.89 ڈالر) فی کلو گرام پر بند ہوئے ۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کیلئے خام ربڑ کے سودے 295 یوآن کم ہوکر (16185 یوان ) 2349 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔سنگاپور کموڈیٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے خام ربڑ کے سودے 5 امریکی سینٹ گر کر 166 سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔