خبرنامہ

ایشیائی منڈی میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ بتایا گیاہے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اگست کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.2 ین بڑھ کر 263.9 ین (2.30 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 145 یوان بڑھ کر 17820 یوان (2581 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.6 امریکی سینٹ کم ہوکر 199 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔