ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشیائی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا عمل جاری ہے ۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کے نرخوں پر بھی اثرات مرتب کئے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے سونے کی طلب میں اضافے نے سونے کے نرخوں کو استحکام دیا ہے ۔ سپاٹ گولڈ کی فیوچر ٹریڈینگ قیمت میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1275ڈالر فی اونس اور یو ایس گولڈ 1275.6 ڈالر فی اونس میں ہوئی۔