ٹوکیو ۔ (ملت+اے پی پی) ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی رہی۔ ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیا پیسیفک شئیرز ایکس جاپان میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ آسڑیلین شیئرز اور جاپان سٹاکس کے مرکزی انڈکس میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس0.6 فیصد اپ رہا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈکس مستحکم رہا تاہم بلیو چپ 300 انڈکس میں 0.1 فیصد کمی آئی۔