ہانگ کانگ ۔(ملت آن لائن) ایشین سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 61.95 پوائنٹ (0.28 فیصد) گر کر 22085.80 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 6.92 پوائنٹ (0.42 فیصد) کمی کے ساتھ 1652.43 پوائنٹ پر بند ہوا۔دیگر ایشیائی مارکیٹس میں شنگھائی سٹاک میں 0.7 فیصد جبکہ سیؤل سٹاک میں 0.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ منیلا، بنکاک اور جکارتہ میں کمی کی صورتحال رہی۔دوسری جانب سڈنی اور سنگاپور سٹاکس میں بالترتیب 0.4 اور 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔