خبرنامہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ

ہانگ کانگ ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی سہ ماہی اقتصادی رپورٹ ہے۔شنگھائی ایکسچینج 1.2 فیصد اضافے پر بند ہوا۔دیگر علاقائی ایکسچینجز میں ہانگ کانگ 0.6 فیصد، ٹوکیو 0.3 فیصد، سیؤل 0.7 فیصد جبکہ سنگاپور 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا تاہم سڈنی سٹاک مارکیٹ میں 0.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔