خبرنامہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور مستقبل میں خام تیل کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی حصص کے نرخوں میں تیزی رہی ۔شہر کا اہم ترین نکئی۔225 انڈیکس 194.06 پوائنٹس (1.10 فیصد ) بڑھ کر 17862.21 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ فروری کے بعد بہترین سطح ہے۔ٹاپکس انڈیکس 18.67 پوائنٹس ( 1.33 فیصد ) بڑھنے کے بعد 1421.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہانگ سٹاک مارکیٹ میں بھی حصص کے نرخوں میں تیزی رہی۔ اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 137.10 پوائنٹس (0.61 فیصد) بڑھ کر 22461.01 پوائنٹس پر رہا۔چین کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.37 پوائنٹس (0.14 فیصد ) گر کر 3202.62 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 5.45 پوائنٹس (0.26 فیصد ) بڑھنے کے بعد 2129.85 پوائنٹس پر رہا۔