خبرنامہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

ہانگ کانگ (ملت + اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ہانگ کانگ مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں آغاز میں کمی کا شکار رہیں۔ہینگ سینگ انڈیکس 91.06 پوائنٹس (0.40 فیصد) گر کر 22739.51 پوائنٹس پر آرہا۔ تاہم بعد میں یہ 0.1 فیصد بڑھ گیا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 7.77 پوائنٹس ( 0.24 فیصد) گر کر 3269.23 پوائنٹس پوائنٹس پر آگیا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 4.38 پوائنٹس (0.21 فیصد) گرکر 2122.44 پوائنٹس پر آگیا۔ٹوکیو مارکیٹ میں بھی حصص کے نرخوں میں مندی رہی جو وقفے پر 0.2 فیصد کمی پر آگئی۔