خبرنامہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

ہانگ کانگ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔نکی۔225 انڈیکس 158.66 پوائنٹس (0.84 فیصد) بڑھ کر 19150.03 پوائنٹس پر آگیا۔ٹاپکس انڈیکس 6.07 پوائنٹس (0.40 فیصد) بڑھنے کے بعد 1535.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ہینگ سینگ انڈیکس 257.95 پوائنٹس (1.13 فیصد) کم ہوکر 22503.03 پوائنٹس رہا۔چین کا شنگھا ئی کمپوزٹ انڈیکس 65.51 پوائنٹس (2.03 فیصد )کم ہوکر 3167.37 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 58.99 پوائنٹس (2.85 فیصد) گرنے کے بعد 2011.02 پوائنٹس رہا۔