خبرنامہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربر کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربر کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربر کے اگست کیلئے سودے 6.6 سینٹ (2.4 فیصد) کم ہوکر 269.4 ین (2.37 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربر کے سودے 335 یوان گر کر 18625 یوان (2700 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربر کے سودے 0.6 امریکی سینٹ کم ہوکر 208.3 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔