خبرنامہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (ملت +‌اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جولائی کیلئے خام ربڑ کے سودے 4 ین (1.3 فیصد) بڑھ کر 311.7 ین (2.74 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھا ئی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 275 یوان بڑھ کر 20970 یوان (3047.48 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے خام ربڑ کے سودے 1.9 امریکی سینٹ بڑھنے کے بعد 220.8 سینٹ فی کلو گرام پر بند ہوئے۔