خبرنامہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جولائی کیلئے خام ربڑ کے سودے 14.3 ین (4.6 فیصد) بڑھ کر 326 ین (2.87 ڈالر) فی کلو گرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 1150 یوان بڑھ کر 22005 یوان (3197 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگا پور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے خام ربڑ کے سودے 5.6 امریکی سینٹ بڑھ کر 229.40 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔