خبرنامہ

ایپل کے خالص منافع میں 32 فیصد اضافہ

سان فرانسسکو ۔(ملت آن لائن) امریکی کمپنی ایپل کے سہ ماہی منافع میں 32 فیصد اور آمدنی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم آئی فونز کی سیل میں کمی آنے سے کمپنی کے حصص کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ایپل سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں ان کے خالص منافع میں گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے32 فیصد سے 14.1 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کا ریونیو ٹوٹل 20 فیصد سے 62.9 بلین ڈالر رہا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں ایپل کے نئے فونز کی توقع کے برخلاف کم سیل کی وجہ سے شئیر کی قیمت4.2 فیصد کم ہو کر212.85 ڈالر فی شیئر پر آگئی۔