خبرنامہ

برائلرز ایسوسی ایشن کی اجارہ داری

برائلرز ایسوسی ایشن کی اجارہ داری
لاہور:(ملت آن لائن) برائلر ایسوسی ایشن کی اجارہ داری اور بارہ ربیع الاول کی آمد کی مناسبت سے ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، 36 روپے کے اضافے سے برائلر گوشت 155 سے 191 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ تفصیل کے مطابق پہلے ٹماٹر پھر پیاز اور اب برائلر کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا ۔ برائلر ایسوسی ایشن کی مناپلی اور بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، 36 روپے کے اضافے سے برائلر گوشت کی قیمت 155روپے سے 191 روپے تک پہنچ گئی ۔ ضلعی انتظامیہ جہاں مکمل طور پر غیر فعال نظر آتی ہے تو وہاں محکمہ لائیو سٹاک بھی منظر سے غائب ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ پہلے پیاز ، ٹماٹر ، دہی اور اب مرغی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، ہم اسی گھن چکر میں پڑے رہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سیاست پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے غریب عوام کا بھی خیال رکھے ۔ ڈی سی سمیر احمد سید نے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشی کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر کا ریٹ اگلے دنوں میں مزید بڑھے گا ۔