خبرنامہ

برازیل کے مرکزی بینک کا قرضوں پر شرح سود میں کمی کا اعلان

برازیلیہ (ملت + اے پی پی) برازیل کے مرکزی بینک نے ایک بار پھر قرضوں پر شرح سود میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی بینک نے اپنے بیان میں قرضوں پر شرح سود میں 0.25 پرسنٹیج پوائنٹس کمی کر کے شرح سود 13.75 فیصد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری آئے گی۔