خبرنامہ

برآمدات میں کمی ،درآمدات میں اضافہ

برآمدات:(ملت+اے پی پی) میں کمی اور درآمدات میں اضافہ خسارے کو 20 فیصد بڑھا گیا۔ جولائی سے نومبر کےد وران ملکی تجارتی خسارہ 1229 ارب روپے رہا۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسکس کے مطابق نومبر میں پاکستانی برآمدات 184 ارب روپے جبکہ درآمدات 442 ارب روپے رہی۔ یوں نومبر میں ملکی تجارتی خسارہ 258 ارب روپے رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 856 ارب روپے رہا جبکہ درآمدات کا حجم 2086 ارب روپے رہا جو ایک سال کے دوران 20 فیصد اضافہ ہے۔