خبرنامہ

بلیک فرائڈے: ٹویٹر پر بلیسڈ فرائڈے ہیش ٹیگ وائرل

بلیک فرائڈے: ٹویٹر پر بلیسڈ فرائڈے ہیش ٹیگ وائرل
لاہور:(ملت آن لائن) آج امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔ کل بروز جمعہ سے ان ممالک میں کرسمس کی خریداری کا باقائدہ آغاز ہو جائے گا۔ اپنے منافع بڑھانے کے لیے اس دن بڑی بڑی کمپنیاں اپنی اشیاء پر سیل لگا دیتی ہیں۔ اس جمعے کو بلیک فرائڈے کہا جاتا ہے۔پاکستان میں بھی کئی کمپنیوں نے بلیک فرائڈے پر سیل لگا دیں ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اشیاء کم قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بلیک فرائڈے کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے۔ اسلام میں جمعے کے دن کو بہت فضیلت حاصل ہے۔ جمعے کے دن کے ساتھ بلیک یعنی سیاہ لفظ کا استعمال لوگوں میں غم و رنج کا بائث بن رہا ہے۔ ٹویٹر پر بہت سے صارفین نے بلیسڈ فرائڈے کے ہیش ٹیگ کے ساٹھ ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹر صارف کے مطابق دبئی میں بلیک فرائڈے کو سفید فرائڈے کہا جاتا ہے۔اس صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلیک فرائڈے امریکہ کی ثقافت کا حصہ ہے لیکن پاکستانی اسے کیوں منا رہے ہیں؟اس صارف نے کہا کہ بلیک فرائڈے کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔