خبرنامہ

بلیک فرائیڈے: آن لائن فروخت ایک ارب سے تجاوز

پاکستان میں ای کامرس کی سب سے مشہور اور ممتاز کمپنی دراز ڈاٹ پی کے (Daraz.pk) نے اس سال 25 نومبر کو بلیک فرائیڈے پر آن لائن فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی اشیا فروخت کی ہیں۔

بلیک فرائیڈے سے پہلے بھی ’وزٹ دراز ویب سائٹ‘ (Daraz.pk) کا ٹرینڈ انٹرنیٹ پر مقبول ہوتا جارہا تھا۔ لیکن 25 نومبر کی آدھی رات کو گویا سیلابی دروازے کھل گئے۔ اس مہم میں پاکستان میں انٹرنیٹ سے وابستہ 20 فیصد آبادی نے دراز کو وزٹ کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ ٹریفک 5 گنا ذیادہ تھا۔ پہلے دس سیکنڈ میں جو سیل ہوئی وہ دراز کے دوعام دنوں کی فروخت سے ذیادہ تھی۔ یعنی صرف پہلے ہی چند گھنٹوں میں گزشتہ برس کی سیل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا!

اس کے لیے دراز (Daraz.pk) نے برانڈز اور وینڈرز کے ساتھ مہینوں کام کیا تھا۔ انہیں تربیت فراہم کرتے ہوئے انہیں سال کی سب سے بڑی آن لائن سیل کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مناسب اسٹاک کو یقینی بنایا گیا اور تمام پراڈکٹس پر حیرت انگیز رعایت رکھی گئی تاکہ لاکھوں صارفین بہترین ڈیلز سے فائدہ اٹھاسکیں۔

اس کےلیے کئی طرح سے سرمایہ کاری کی گئی۔ ایک جانب تو کسٹمر سروس ٹیم کو دوگنا کیا گیا اور ڈلیوری کے تمام معیارات کو بہتر بنایا گیا تاکہ سیلز کے ہوش ربا اضافے کے باوجود بھی صارفین کواس کی باسہولت فراہمی جاری رکھی جاسکے۔ چند ہی منٹوں میں ہزاروں آرڈر کی تصدیق اور پروسینگ کی گئی اور پہلے 48 گھنٹوں میں آرڈرز متعلقہ صارفین تک پہنچادیئے گئے۔ دراز کی سوشل میڈیا ٹیم ای میل پر بھی موجود تھی اور 24 گھنٹے کے اندر ہر سوال کا جواب دیا گیا۔

اس کامیابی کے بعد دراز کارپوریشن کے سی ای او بیارکے میکِلسن نے کہا، ’صرف ایک دن میں ایک ارب روپے کی سیل نہ صرف دراز (Daraz.pk) کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ سارے پاکستان کے لیے بھی اہم ہے۔ ای کامرس اب تجارت کا کوئی چھوٹا گوشہ نہیں رہی بلکہ رٹیل مارکیٹ کی اہم بنیاد بن چکی ہے۔ اس سال ہماری توجہ ڈیلز کے وسیع مواقعوں، پراڈکٹس اور صارفین کی سہولت پر مرکوز رہی تاکہ صارفین کو وسیع پراڈکٹس پر بہترین رعایت فراہم کی جاسکے۔ اس کامیابی پر میں اپنے سیلرز اور دراز کی محنتی ٹیم کا مشکور ہوں۔

چند دلچسپ حقائق

بلیک فرائیڈے سیل کے دن صبح 10 بجے ہی دراز گزشتہ برس کے بلیک فرائیڈے پر ہونے والی سیل کا ہدف عبور کرچکا تھا۔

55 فیصد آرڈر موبائل آلات سے کئے گئے تھے جو پاکستان میں موبائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے گراف کو ظاہر کرتا ہے۔

صارفین نے خریداری کے لیے آن لائن پری پیمنٹ کے طریقوں کو باسہولت اور محفوظ تصور کرتے ہوئے ان کا بھرپور استعمال کیا۔ تمام آرڈرز کی 35 فیصد تعداد ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ سے کی گئی جو پری پیڈ ادائیگی کا ایک پسندیدہ طریقہ بھی ہے۔

پونڈز اور سن سلِک مصنوعات کےجتنے بنڈلز پورے سال فروخت ہوئے تھے اتنی ہی تعداد صرف ایک دن میں فروخت ہوئی۔

ایک روپے میں ایک جی بی کی زونگ خصوصی فلیش سیلز صرف 10 منٹ میں فروخت ہوگئیں۔

ایپ اسٹور پر دراز آن لائن شاپنگ ایپ بھی ٹرینڈ کرتی رہی۔ اس پر رش بڑھنے سے اسے ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

گزشتہ برس دراز (Daraz.pk) کی جانب سے متعارف کرانے سے قبل پاکستان میں ’بلیک فرائیڈے‘ کا کوئی تصور ہی موجود نہ تھا۔ لیکن اس سال پورے ملک میں ’بلیک فرائیڈے‘ کی گونج سنائی دی اور دوسرے ریٹیلرز نے بھی اسے استعمال کیا۔ ریڈیو سے لے کر ٹی وی تک ہر جگہ بلیک فرائیڈے کے چرچے رہے ۔ ملتان اور پشاور سمیت پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں کی آبادی نے بڑے شاپنگ مال کا رخ کیا اور اسٹورز کے باہر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں اور اس کا سہرا بھی دراز کے سر جاتا ہے جس نے ملک میں یہ ٹرینڈ متعارف کرایا۔

ملک میں ڈجیٹل انقلاب کی پشت پر ملک میں ای کامرس کا اہم ترین پلیٹ فارم دراز (Daraz.pk) میں فور جی انٹرنیٹ کی پہلی اور سب سے بڑی موبائل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی زونگ اور پاکستان میں آن لائن پیمنٹ کی نمبر ایک سروس ایزی پے کا اشتراک شامل تھا۔ اس کامیابی کے جشن میں اب ہم سائبر منڈے ویک منارہے ہیں ۔ یہ ایونٹ صرف پری پیمنٹ ادائیگیوں پر ہوگی تاکہ ہم ترقی یافتہ پاکستان میں ڈجیٹل ٹرینڈس کو مزید آگے لے جاسکیں۔