خبرنامہ

بھارت اور چین کا جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق

نئی دہلی (ملت + اے پی پی) بھارت اور چین نے جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی کے سیاسی اور قانونی امور کے مرکزی کمیشن کے سربراہ منگ جیان جو اور بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان ایک ملاقات کے دوران مذکورہ ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے کی غرض سے مذکورہ ہاٹ لائن کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔