خبرنامہ

بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد

بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد
کراچی:(ملت آن لائن) قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے زرعی خطرات کے پیش نظر بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو ارسال کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی میں Aspergillas flavus اور Sphaceloma spp نامی زرعی بیماریاں موجود ہیں جن سے پاکستان کی زراعت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے لالہ انٹرپرائزز کراچی کی بھارت سے درآمد کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی 54 ٹن سے زائد مونگ پھلی کی کھیپ کو واپس بھجوانے یا واپس نہ ہونے کی صورت میں تلف کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔