خبرنامہ

بھارت میں سونے کی طلب میں اضافے نے سونے کے نرخ بڑھا دیئے

ممبئی ۔ (ملت آن لائن) بھارت میں آئندہ ماہ تہواروں کا سیزن شروع ہونے کے پیش نظر سونے کی طلب میں اضافے نے سونے کے نرخ بڑھا دیئے۔ بھارتی مارکیٹ میں سونے کی فی 10گرام قیمت جولائی 2016ء کے بعد پہلی مرتبہ 32,014 روپے پر آ گئی ہے۔ مجموعی طور پر فی تولہ 6 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارت میں سونے کی درآمد پر 10 فیصد امپورٹ ٹیکس نافذ ہے جبکہ گذشتہ ماہ ستمبر میں سونے کی درآمد میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ چین میں گولڈن ویک فیسٹیول کے بعد مارکیٹ کھلنے پر سونے کے فی اونس پریمیئم میں4.50 ڈالر سے 8 ڈالر فی اونس دیکھا گیا ہے۔