خبرنامہ

بھتہ خوری کے دوبارہ سر اٹھانے پر چھوٹے تاجر خوف زدہ

بھتہ خوری کے دوبارہ سر اٹھانے پر چھوٹے تاجر خوف زدہ
کراچی:(ملت آن لائن) چھوٹے تاجروں نے بھتہ خوروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کی نشاندہی کردی ہے۔آل سٹی تاجراتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ضلع جنوبی کی مارکیٹوں میں بھتہ خوروں کی جانب سے فون کالز کا سلسلہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے جس سے تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وصوبائی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن برقرار رکھنے اور تاجروں کو خوف وہراس سے بچانے کیلیے فوری ایکشن لیں۔