بہاماس: (ملت+اے پی پی) میں کینیڈا کے 3 معروف اور بڑے بینکوں کی 2 ہزار کے قریب آف شو کمپنیاں بھی نکلی ہیں۔ کینیڈین اخبار کے مطابق ٹیکس چھپانے کیلئے کینیڈ ا کے 3 بڑے بینکوں نے بہاماس میں 2 ہزار آف شور کمپنیاں رجسٹر ڈ کیں ۔ کینیڈا کے بینک آر بی سی نے 847 کمپنیاں، سی آئی بی سی نے 632 کمپنیاں اور اسکوٹیا بینک نے 481 کمپنیاں بہاماس میں 1990 سے رواں سال کے دوران رجسٹرڈ کیں، بہاماس کو ٹیکس بچانے والوں کیلئے جنت کہا جاتا ہے۔