اسلام آباد (ملت + اے پی پی) بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے 30 جون 2016ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران 11.88 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ اس سے گذشتہ سال کے دوران کمپنی کو 9.62 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2016ء کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 20.16 روپے تک بڑھ گئی جبکہ سال 2015ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 16.56 روپے رہی تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منافع میں اضافہ کے باعث اپنے حصہ داروں کیلئے 25 فیصد یعنی 2.5 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔